اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔


