ہومتازہ ترینوزیراعظم کی نجکاری پروگرام کے تمام مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل...

وزیراعظم کی نجکاری پروگرام کے تمام مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری پروگرام کے تمام مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقرر کردہ اہداف اور ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے طریقہ کار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بینک کا بنیادی مقصد اور زرعی شعبے میں اس کا کردار برقرار رہے۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے زرعی قرضوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کے نجکاری پروگرام کے تحت 27 سرکاری ادارے تین مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے حوالے سے فنانشل کلوزنگ مکمل ہو چکی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ان کمپنیوں کے لیے اظہار دلچسپی مشتہر کیا جا چکا ہے، اور مختلف تاریخوں میں سرمایہ کاروں کی دستاویزات وصول کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں