ہومتازہ تریننئے صوبوں کے قیام پر محسن نقوی کا بیان سمجھ سے بالاتر،...

نئے صوبوں کے قیام پر محسن نقوی کا بیان سمجھ سے بالاتر، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے محسن نقوی کے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے متعلق بیان کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی تقریر سن کر انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی شخص بات کرتا ہے تو یہ اس کی ذاتی رائے کا اظہار ہوتا ہے اور محسن نقوی کو اپنی بات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹ کا طریقہ کار آئین میں درج ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پارلیمنٹ میں اس موضوع پر گفتگو ہونی چاہیے اور فیصلہ پارٹی کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2013 سے 2018 تک پنجاب حکومت کے دوران انہوں نے صوبوں کی قرارداد پیش کی تھی اور نئے صوبوں کے قیام کے لیے نیشنل کمیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں، رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیشنل کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹ کی سیٹوں پر مشاورت کرنی ہوگی۔ نئے صوبوں کے معاملات پیچیدہ ہیں اور اس پر سنجیدہ لوگوں کو بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے اور مضبوط بلدیاتی نظام میں سے کسی ایک نظام یا دونوں کو اپنانے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کو کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں