ہومتازہ ترینجولائی کے دوران مہنگائی میں 5.1 فیصد اضافہ، ٹماٹر، آٹا، چکن اور...

جولائی کے دوران مہنگائی میں 5.1 فیصد اضافہ، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی 2026 کے دوران ملک میں مہنگائی میں ماہانہ بنیاد پر 1.2 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 116 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

انڈے، برائلر چکن اور سبزیوں کے دام بھی 14 سے 22 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ چائے کی قیمت 3.5 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی ہے جبکہ توانائی اور غذائی اشیاء کے علاوہ مجموعی مہنگائی 7 فیصد بڑھ کر 8.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں مہنگائی شہری علاقوں میں 8.7 فیصد اور دیہات میں 9.9 فیصد رہی۔ نان فوڈ اور نان انرجی کور مہنگائی 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.6 فیصد سالانہ ریکارڈ کی گئی۔

آٹے کی قیمت 6.75 فیصد اور گندم کی قیمت 7.42 فیصد بڑھی۔ زندہ برائلر چکن 19 فیصد، پیاز 20 فیصد اور سبزیاں 22 فیصد مہنگی ہوئیں۔ انڈے کے نرخ 14.3 فیصد بڑھ گئے۔

بیکری آئٹمز، چاول، گڑ، خشک دودھ، اور تازہ دودھ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ دوائیں 2 فیصد اور رہائشی سہولیات 3.16 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گھروں کے کرائے 1.48 فیصد بڑھ گئے۔ ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات میں 7.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سالانہ بنیاد پر خوراک 10.64 فیصد تک مہنگی ہوئی اور جلد خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کے نرخ ایک سال میں 5.8 فیصد چڑھ گئے۔ ٹرانسپورٹ 15 فیصد، کپڑے اور جوتے 9.18 فیصد، تعلیم 9 فیصد اور صحت کی سہولیات 7.80 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں