پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


