ہومتازہ ترینآزاد کشمیر میں ن لیگ نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا...

آزاد کشمیر میں ن لیگ نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا ثنا اللہ

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے اور کشمیر کے عوام نے نواز شریف کے وژن کو ووٹ دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت بننے جا رہی ہے جو عوامی مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وعدے پورے کیے جائیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

ان کے مطابق مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی 45 میں سے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں ن لیگ نے 13 اور پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہاجر نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مظفر آباد میں پیپلز پارٹی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر ہنگامہ کرایا۔

وزیراعظم کے مشیر نے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مکے اور گالیوں کو قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا۔ ان کے حلقے کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں