ہومتازہ ترینپاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے...

پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ یہ چیمپئن شپ 7 سے 9 اگست تک کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہوگی۔

پاکستان کی 11 رکنی ٹیم احمد سلمان، بلال اشعر، احزم صدیقی، محمد یادان، ابراہیم منصور، معاذ فریدی، مہد احمد، عفان علی، حمزہ بن حماد، محمد عثمان اور ابراہیم پر مشتمل ہوگی۔

وسیم کھتری ٹیم کے مینیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستانی ٹیم 5 اگست کو کینیا کے لیے روانہ ہوگی تاکہ ٹیم ایونٹ میں شرکت کرسکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں