لندن (لارڈ میڈیا): ٹرینٹ راکٹس نے سن رائزرز لیڈز کو 5 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اینورن ڈونلڈ کی 19 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز اور محمد عامر کی 20 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آخری تین اوورز میں محمد عامر، میٹ ہنری اور لیوس گریگوری نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 24 رنز تک محدود رکھا، جس کے باعث سن رائزرز لیڈز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فن ایلن کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بین ڈکٹ اور اینورن ڈونلڈ نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز لیڈز کا آغاز مایوس کن رہا اور ریان رکلٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ زیک کرولی نے مچل سینٹنر کے خلاف تین چوکے لگا کر ٹیم کو امید دلائی لیکن وہ بھی 26 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
محمد عامر نے اہم لمحات میں 10 گیندوں پر صرف 10 رنز دے کر دونوں سیٹ بلے بازوں کو آؤٹ کیا، جس کے باعث ٹرینٹ راکٹس 5 رنز سے کامیاب رہے۔


