اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی محنت کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیاب انتخابی مہم نے عوام کا دل جیت لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔


