ہنگو (لارڈ میڈیا): ہنگو کے علاقے دلن میں نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کیا، جس میں بینک منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علاءالدین کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بینک میں فائرنگ کی جس سے اندرونی سامان، سی سی ٹی وی کیمرے اور کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد منیجر اور کیشیئر کو چھپری ویزران کی جانب لے گئے۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کی گئی۔


