ہومتازہ ترینروس یوکرین حملے، 14 ہلاکتیں، جنگ میں شدت

روس یوکرین حملے، 14 ہلاکتیں، جنگ میں شدت

کیف (لارڈ میڈیا): روس اور یوکرین کے درمیان تازہ میزائل، ڈرون اور فضائی حملوں کے تبادلے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں روس میں 9 اور یوکرین میں 5 افراد شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً ساڑھے چار سال سے جاری جنگ میں حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روسی حکام نے بتایا کہ یوکرین کی جانب سے سرحدی علاقے بیلگوروڈ پر کیے گئے حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک 13 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ ساراتوف ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اُدمرتیا کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں 2 افراد، جبکہ زاپوریزژیا اور خیرسون میں ایک، ایک شہری ہلاک ہوا۔ خارکیف میں روسی حملے کے نتیجے میں ایک ڈاک ٹرمینل تباہ ہو گیا اور ایک ملازم بھی ہلاک ہوا۔

امریکا کی قیادت میں جنگ بندی اور امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کا مؤقف ہے کہ وہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتے تاہم حالیہ حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں