ہومتازہ تریننئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

ملتان (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے محسن نقوی کے نئے صوبے بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس سے کراچی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام، ایک وفاق اور چار صوبے، کارگر نہیں رہا اور ملک کو مزید انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کے 180 ملکوں سے بڑا ہے اور مزید ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ادویات کی قیمتوں کے بارے میں کہا کہ ان کی کمی یا اضافہ وفاقی وزیر صحت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ پاکستان میں ڈریپ نے کچھ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کردیا ہے اور کابینہ میں اس مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے دہشتگردی کے واقعات پر افسردگی کا اظہار کیا اور کہا کہ 4 لاکھ بچے مختلف بیماریوں کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں، جن کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ 10 لاکھ لوگ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں اور ہر تیسرا شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے جبکہ دل کے مرض سے ہر منٹ میں ایک شخص وفات پا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں