ہومتازہ ترینکامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے...

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی

گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہ کر سکا تاہم بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔

پاکستان کے یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بناسکے اور 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14 ویں نمبر پر رہے۔ بہاماس کے کیشون 78.60 میٹر، بھارت کے روہت یادیو 78.37 میٹر اور یش ویر سنگھ 78.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ 12 میں شامل ہیں۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ 78.26 میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی نے 75.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں