ہومتازہ ترینسندھ میں چہلم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں چہلم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (لارڈ میڈیا): چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈویژنل کمشنرز کو قانون کے نفاذ کے اختیارات دیے ہیں جبکہ آئی جی سندھ پولیس نے بھی پابندی کی درخواست کی ہے۔ کراچی میں مختلف زونز میں 19 سے 21 صفر تک پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری اور دادو میں 19 اور 20 صفر کو پابندی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں مختلف تاریخوں پر پابندی نافذ ہوگی۔

حکام نے یہ اقدامات دہشت گردی کے خدشات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے ہیں۔ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت وال چاکنگ، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں