راولپنڈی (لارڈ میڈیا): تھانہ آرے بازار کے علاقے محلہ کشمیریاں ادڑہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ خاوند کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
شوہر کے مطابق، ان کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، اور اہلیہ نے باتھ روم میں جا کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک شواید اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور حتمی صورت حال پوسٹ مارٹم و تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔


