ہومتازہ ترینجمہوریہ کانگو کے صدر نے چین کے تعمیر کردہ پانی کے پلانٹ...

جمہوریہ کانگو کے صدر نے چین کے تعمیر کردہ پانی کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا

کنشاسا (شِنہوا) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس شیسیکیڈی نے جنوبی صوبے ہاؤٹ لومامی کے دارالحکومت کامینا میں چین کے تعاون سے تعمیر کئے گئے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

صدارتی دفتر کے مطابق صدر نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، پانی صاف کرنے والے آلات کا معائنہ کیا اور پانی کا نمونہ بھی دیکھا۔ بعد ازاں انہوں نے زمین سے پانی کھینچنے کے نظام کا افتتاح کیا اور منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ کانگو کے آبی وسائل اور بجلی کے وزیر ایمے ساکومبی مولینڈو نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی آبادی کے معیار زندگی اور صحت عامہ کو بہتر بنانے میں مدد دے گا اور ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔

جمہوریہ کانگو میں چین کے سفیر ژاؤ بن نے کہا کہ کامینا واٹر پلانٹ چین اور جمہوریہ کانگو کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں جمہوریہ کانگو کے ساتھ عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

اس منصوبے کی مالی معاونت سینو کانگولیز دی مائنز نے کی اور یہ جمہوریہ کانگو کی سرکاری کان کنی کمپنی گیکامائنز اور چینی کمپنیوں کے ایک گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

یہ پلانٹ روزانہ 7ہزار مکعب میٹر سے زائد پانی صاف کرکے فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ یہ کامینا اور اس کے گردونواح کے رہائشیوں کو مقامی صحت کے معیار کے مطابق پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں