ہوماہم ترینپاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے...

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19 ماہی گیروں کی کشتی کو بچا لیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19 ماہی گیروں کی کشتی کو بچا لیا۔ کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔

کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری سوار تھے جن کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے ریسکیو آپریشن کے لئے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی اور کشتی کو بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں