ہومتازہ ترینکراچی کے 8.5 ارب کے ٹھیکے ایف ڈبلیو او کو الاٹ ہوگئے

کراچی کے 8.5 ارب کے ٹھیکے ایف ڈبلیو او کو الاٹ ہوگئے

کراچی (لارڈ میڈیا) حکومت سندھ نے کراچی میں ساڑھے 8 ارب روپے مالیت کے پروجیکٹس ایف ڈبلیو او کو سپرد کردیے ہیں۔ ان پروجیکٹس میں سے تین پر اگست میں باقاعدہ کام شروع ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ ان پروجیکٹس میں سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب فلائی اوور کی تعمیر شامل ہے۔

محکمہ بلدیات نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے این او سی کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاکہ جناح ایونیو اور ملیر کینٹ روڈ کی ٹریفک کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 2.3 ارب روپے ہے، جس میں جناح ایونیو کی بحالی اور بیوٹیفیکیشن بھی شامل ہے۔

دیگر پروجیکٹس میں الآصف اسکوائر کے سامنے ابوالحسن اصفہانی روڈ کو ملانے کے لئے فلائی اوور کی تعمیر شامل ہے، جس کی لاگت 2.1 ارب روپے ہے۔ یہ فلائی اوور ہر طرف سے آنے والی ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گا۔

ہاکس بے روڈ کے وائی جنکشن سے مچھلی چوک تک اور بائیں جانب کاکا پیر کی سڑک پر ساڑھے 8 کلومیٹر طویل تعمیرات کی جائیں گی، جن کی لاگت 4.16 ارب روپے ہے۔ اس پروجیکٹ پر بھی اگست میں کام شروع ہوگا۔

مزید برآں، ملیر ہالٹ انڈر پاس پر بھی جلد کام شروع ہونے جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں