ہومتازہ ترینکراچی میں متعدد مبینہ پولیس مقابلے، 13 ڈاکو گرفتار 11 زخمی

کراچی میں متعدد مبینہ پولیس مقابلے، 13 ڈاکو گرفتار 11 زخمی

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 13 ڈاکو گرفتار کر لیے، جن میں سے 11 زخمی ہوئے ہیں۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے خدا کی بستی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت 22 سالہ عادل کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کا نام اکبر بتایا گیا ہے۔

سعید آباد پولیس نے بلدیہ سیکٹر ای فائیو کے قریب سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت علی گل کے نام سے ہوئی۔

سچل پولیس نے اسکیم 33 کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کا نام رحیم بتایا گیا ہے۔

بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد فہد کے نام سے پہچانا گیا ہے۔

مدینہ کالونی پولیس نے بلدیہ 7 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت ظفر علی کے نام سے ہوئی۔

ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد میں دو زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد کامران اور عبدالقدیر کے ناموں سے ہوئی۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ملزمان عبدالرؤف اور عرفان کے نام سے شناخت کیے گئے۔

لانڈھی پولیس نے سیکٹر 36 بی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ملزمان میں اظہر اور محمد شاکر شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں