نئی دہلی (لارڈ میڈیا): پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، جس سے بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیے ہیں۔
بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


