پیرس (لارڈ میڈیا): فرانس کے سابق کپتان زین الدین زیڈان کو فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ زیڈان، دیدیے دیشامپ کی جگہ سنبھالیں گے اور 2030 ورلڈکپ کوالیفائنگ مرحلے تک ٹیم کے ہیڈکوچ رہیں گے۔ زیڈان نے کہا ہے کہ فرانس ٹیم کی کوچنگ میرے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ میرا خواب تھا۔
پچھلے پانچ سالوں میں مختلف کلبوں کی کوچنگ کی پیشکشیں مسترد کیں کیونکہ میرا مقصد فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ تھا۔ زیڈان نے مزید کہا کہ وہ اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے تاکہ ٹیم کامیاب ہو۔
54 سالہ زیڈان فرانس کی تاریخ کے عظیم فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1998 ورلڈکپ میں فرانس کو عالمی چیمپئن بنایا۔ زیڈان نے بطور کوچ ریال میڈرڈ کے ساتھ مسلسل تین یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے اور دو مرتبہ اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل بھی جتوایا۔ مئی 2021 سے زیڈان کسی بھی ٹیم کی کوچنگ نہیں کر رہے تھے۔


