ہومUncategorizedالزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید...

الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں، مریم نواز

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتی ہے۔ مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے تناظر میں کہا کہ گلگت بلتستان میں جب پیپلزپارٹی جیتی تو الیکشن ٹھیک تھے، اب ہار گئے تو غلط کیسے ہو سکتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرپور کے عوام نے پیپلزپارٹی کو اکثریت دلوائی، لیکن لگتا ہے ریاست کے ہر فیصلے کو مسلم لیگ نون کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے اور کہا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی یا کوئی روڈ میپ بھی نہیں بتا سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو دکھانے کیلئے پیپلزپارٹی کے پاس کچھ نہیں ہے، جبکہ سندھ میں 17 سال سے ایک بھی پروجیکٹ بتانے کیلئے نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے اور عوام نے شرکت نہیں کی۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی پر غور کرے اور خود احتسابی کرے، اور کہا کہ سندھ میں صفائی، امن و امان اور سڑکوں کا نظام بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے عوام کا فیصلہ تسلیم کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں