ہومUncategorizedپلاسٹک ذرات دل کی شریانوں میں جمع ہونے کا خطرہ

پلاسٹک ذرات دل کی شریانوں میں جمع ہونے کا خطرہ

روم (لارڈ میڈیا): پلاسٹک کے ننھے ذرات خوراک، پانی اور ہوا میں موجود ہیں اور ان کے جسم میں جمع ہونے کے خطرات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق، یہ ذرات خون کے بہاؤ کے ذریعے دل کی شریانوں میں پہنچ سکتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد کی انجیوگرافی کی گئی تاکہ خون کی نالیوں میں رکاوٹ یا سکڑنے کی جانچ کی جا سکے۔ 84 فیصد ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی شریانوں میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے جبکہ دل کی شریانیں سکڑنے والے 40 فیصد مریضوں میں بھی یہ ذرات دریافت ہوئے۔

مطالعے میں شامل 32 فیصد صحت مند افراد کی دل کی شریانوں میں بھی پلاسٹک کے ذرات پائے گئے۔ پولی تھین پلاسٹک ذرات سب سے زیادہ دریافت کیے گئے جو روزمرہ کی متعدد اشیاء میں استعمال ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق، تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی سے بھی پلاسٹک کے ننھے ذرات دل کی شریانوں میں جمع ہوسکتے ہیں، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں