ہومتازہ ترینحکومت کا مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے 7 قومی اے آئی...

حکومت کا مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں سات قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ انیشی ایٹو کے تحت یہ ہب اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں قائم کیے جائیں گے۔

اے آئی ہب میں جدید دفاتر، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور جدید لیبارٹریز کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ حکومت نے دو سال کے دوران 560 اے آئی اسٹارٹ اپس کی انکیوبیشن کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ 150 اسٹارٹ اپس کو سیڈ گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپیٹل، انکیوبیٹرز اور عالمی ٹیکنالوجی نیٹ ورکس سے منسلک کیا جائے گا۔ صحت، زراعت، تعلیم، فن ٹیک اور اسمارٹ سٹیز کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کیے جائیں گے۔

منصوبے میں خواتین اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قومی اے آئی پالیسی کے تحت 7 اے آئی ہب کے قیام کے لیے آر ایف پی جاری کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اے آئی ہب کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کا معاہدہ ہوگا جسے کارکردگی کی بنیاد پر مزید ایک سال کے لیے توسیع دی جا سکے گی۔ منصوبے کے تحت 2 قومی اے آئی ہیکاتھون اور چار اے آئی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں