ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا حکومت کا آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق فلور ملز کو یومیہ دو ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد اور تمام فلور ملز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

صوبے میں 20 کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500 روپے اور ریٹیل قیمت 2520 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گندم کی سرکاری اجرا قیمت 11200 روپے فی 100 کلو مقرر کی گئی ہے۔ گندم کا اجرا فوری طور پر نئی قیمتوں پر ہوگا۔

ضلعی فوڈ کنٹرولرز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کوٹہ ریلیز 2026 کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ تمام فلور ملز کو ایس او پیز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں