ہومتازہ ترین5 اگست کو پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا جہاں آئندہ لائحہ عمل...

5 اگست کو پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا جہاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا, بیرسٹر گوہر

پشاور (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا جہاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں بھی اس دن ان کے ساتھ ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ پارٹی نے کیا اور ٹرن آوٹ کم رہا، جو 5 سے 7 فیصد تک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جو جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور انتخابات کے متعین وقت کو اہمیت نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہتری کی کنجی ہے اور اگر ملاقاتیں شروع ہوں تو حالات بدل سکتے ہیں۔ نورین نیازی کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر انہوں نے کہا کہ اس سے حالات بہتر نہیں ہوتے، دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فری اینڈ فئیر الیکشن ہونا چاہیے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی صورت کالعدم ٹی ٹی پی کو سپورٹ نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں