اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان اور بھارت نے اپنے سفارتی عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا کر دیا ہے۔ دونوں ممالک نے تعیناتی کے منتظر سفارت کاروں اور عملے کو ویزے جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت نے ایک ایک درجن کے قریب اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں۔ ان میں وہ سفارت کار بھی شامل ہیں جن کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو چکی تھی، جبکہ نئے نامزد سفارت کار بھی ویزوں کے اجرا کے منتظر تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے سفارت کار اور سفارتی عملہ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔


