ہومUncategorizedآزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی برتری پر وزیراعظم کی...

آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی برتری پر وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر لیجسلیٹو اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم چلائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی نشانی ہے۔

شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگلے مرحلے میں بھی اسی جوش و خروش سے حصہ لیں تاکہ جمہوری عمل کو کامیابی ملے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں