لاہور (لارڈ میڈیا): سیشن کورٹ لاہور نے ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کی جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ہے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور کیس کی آئندہ سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔


