ہومتازہ ترینٹی بی کووڈ سےسے بھی زیادہ خطرناک بیماری قرار، ماہرین کا...

ٹی بی کووڈ سےسے بھی زیادہ خطرناک بیماری قرار، ماہرین کا انتباہ

کراچی (لارڈ میڈیا): ماہرین طب نے ٹی بی کو کووڈ سے بھی زیادہ خطرناک بیماری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی بیماریاں، گلوبل کلائمٹ چینج اور جراثیم کی مضبوطی نے چیلنجز کو بڑھا دیا ہے۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ APAC-IRIDS کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کی ڈاکٹر کنیز فاطمہ، بھارت کے ڈاکٹر سبرامانین سوامی ناتھ، انڈونیشیا کی ڈاکٹر ارلینا برہان، فلپائن کی ڈاکٹر روگایا ڈبلیوکالاپس اور روش کے ڈائریکٹر سیرجیوکارمونا شامل تھے۔

طبی ماہرین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹی بی کو کنٹرول کرنے کی بجائے اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔ ٹی بی ایک ایسی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے کو خاموشی سے منتقل ہو سکتی ہے اور مریض کو طویل عرصے تک پتہ نہیں چلتا کہ وہ اس مہلک مرض کا شکار ہو چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں