ہوماہم ترینلیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جنرل عامر رضا کی ترقی اور نئی تقرری پر وزیراعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن حاصل کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ و نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا تھا اور وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں