کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان اگلے سال انگلینڈ کا دورہ کرے گا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 15 سے 26 مئی تک کھیلی جائے گی۔
پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھ ہمپٹن میں ہوگا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ثابت ہوگی، جو چار اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔


