ہومتازہ ترینشرجیل میمن کا ن لیگ پر کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی...

شرجیل میمن کا ن لیگ پر کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

کراچی (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن پر آزاد کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی بڑے مارجن سے آزاد کشمیر الیکشن جیتے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے کرسی پر بیٹھنا کوئی کمال نہیں ہے، پیپلز پارٹی حقیقی مینڈیٹ پر حکومت کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جبکہ خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں لیکن میڈیا خاموش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر موٹرویز بن رہی ہیں جبکہ سندھ میں موٹرویز کا فقدان ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے اور پنجاب کے عوام کا پیسہ انہی پر لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوتھے نمبر کی جماعت ہیں تو یہ ہمارا قصور نہیں۔

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبوں کا حال دیکھیں، کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں بارش کا پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ لاہور میں بارش کا پانی ایک سے دو گھنٹے میں نکال دیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں