ہومپاکستانانسٹاگرام پر پرانی پوسٹس کے میوزک کی تبدیلی کی سہولت متعارف

انسٹاگرام پر پرانی پوسٹس کے میوزک کی تبدیلی کی سہولت متعارف

نیویارک (لارڈ میڈیا): انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا ری پلیس آڈیو فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت پرانی پوسٹس کے میوزک کو تبدیل کرکے دوبارہ پوسٹ کیا جا سکے گا۔ میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کو پوسٹس کے موجودہ لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور مجموعی رسائی کو برقرار رکھتے ہوئے ساؤنڈ ٹریک کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو پہلے سے پوسٹ مواد پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے، جس سے وہ اپنی فیڈ میں پسندیدہ موضوعات کے مطابق مواد کو زیادہ دیکھ سکیں گے۔ فی الحال، صارفین کو اگر کسی پرانی پوسٹ کے بیک گراؤنڈ میوزک کو تبدیل کرنا ہوتا تو انہیں پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ شائع کرنا پڑتا تھا۔

نئے فیچر سے موجودہ پوسٹس کے میوزک کو بغیر کسی تبدیلی کے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سے پبلش پوسٹ کو اوپن کرکے اوپر دائیں کونے پر مینیو میں جاکر ایڈٹ کو منتخب کرنا ہوگا، جہاں موجودہ آڈیو کو تبدیل کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر ابھی متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں