ہومپاکستانسندھ محکمہ تعلیم میں چہرے کی شناخت سے حاضری کا نظام متعارف...

سندھ محکمہ تعلیم میں چہرے کی شناخت سے حاضری کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی (لارڈ میڈیا): محکمہ تعلیم سندھ نے چہرے کی شناخت سے حاضری کے نظام کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیرحاضر اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، ہزاروں ملازمین کی پری ریٹائرمنٹ درخواستوں کی وجہ سے فنانس ڈویژن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 15 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

دوسری جانب نیب نے محکمہ تعلیم سندھ سے 1989 سے 2020 تک بھرتی کیے گئے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں