نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی سپریم کورٹ نے 20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس تشدد کے معاملے پر فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے ویڈیوز دیکھنے سے بھی انکار کر دیا۔
بھارت کے چیف جسٹس سوریا کانت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس ویڈیوز دیکھنے کا وقت نہیں، اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں، ہمیں یہ ویڈیوز دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں چیف جسٹس سوریا کانت کے نوجوانوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد ہی آن لائن پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی وجود میں آئی تھی۔ سوریا کانت نے ایک سماعت کے دوران بعض بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ اور معاشرے پر بوجھ قرار دیا تھا جس پر نوجوانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
ایمنسٹی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاٹھی چارج اور شیلنگ کی فوری آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔ نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک نے امتحانی اسکینڈل سے اٹھ کر حکومتی احتساب کا مطالبہ کردیا ہے۔


