ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کا ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر فیصلہ...

الیکشن کمیشن کا ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) الیکشن کمیشن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے 17 جون کو تین معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جن میں ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجا عامر کے حق دعویٰ پر فیصلہ شامل ہے۔ الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو مزید وقت دینے اور نشان معطلی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن راجا عامر کے کیس میں حق دعویٰ پر اعتراض کیا تھا۔ ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہونے تھے۔

فوکل پرسن راجا عامر نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں