ہومتازہ ترینامریکہ کے ایران پر حملوں کے بعد ڈالر اور تیل کی قیمتوں...

امریکہ کے ایران پر حملوں کے بعد ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکہ کی جانب سے ایران پر نئے فضائی حملوں کے بعد عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں میں فوری ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ جغرافیائی کشیدگی میں اضافے کے باعث امریکی ڈالر مضبوط ہو گیا جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایشیا کی مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر انڈیکس 101.18 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو 2 جولائی کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5681 امریکی ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں بھی 0.1 فیصد مضبوط ہو کر 162.28 ین تک پہنچ گیا، جبکہ یورو 0.1 فیصد کمی کے بعد 1.1405 ڈالر پر آ گیا۔ برطانوی پاؤنڈ بھی معمولی کمی کے ساتھ 1.3353 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ آسٹریلوی ڈالر مستحکم رہا۔

ڈیجیٹل کرنسیوں کی مارکیٹ میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ بٹ کوائن کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 63,518 ڈالر جبکہ ایتھر کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1,774 ڈالر تک آ گئی۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.63 فیصد اضافے کے ساتھ 72.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور کرنسی مارکیٹ کی سمت کا انحصار ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ہوگا۔ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو تیل اور ڈالر دونوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں