لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے تازہ وی لاگ میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کوئی اچھا اور مخلص شریکِ حیات مل جائے تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص قابل اعتماد نہیں ہوتا، لیکن اگر کوئی اچھا انسان مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اسماء عباس نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین شریکِ حیات ملے، تاہم ایسے لوگ کم ہی نصیب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھاپے میں ایک ساتھی کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو بیماری یا روزمرہ معاملات میں ساتھ دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ محبت اور رشتے باہمی احترام، برداشت اور سمجھ داری سے مضبوط بنتے ہیں۔


