ہوماہم ترینزیارت حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید، 15 دہشت گرد ہلاک

زیارت حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید، 15 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): زیارت کے علاقے کاچ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت بلوچستان پولیس کے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر اداروں نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس دہوار نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ چند مقامی افراد کو بھی اغوا کیا، جن میں سے پانچ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کلیئرنس آپریشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ریاست ان کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔

زیارت کے شہریوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں