ہرارے (لارڈ میڈیا): زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کو 25 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔ بنگلادیش کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32ویں اوور میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کے بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاروا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ مزرابانی اور نیومن نیامہوری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلادیش کے نورالحسن 31 اور توحید ہردوئے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.4 اوورز میں 141 رنز بنائے۔ نیومن نیامہوری 33 اور کپتان رچرڈ نگاروا 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کے ناہید رانا نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد نے 2 اور مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔


