ہومUncategorizedمشکل وقت میں پاکستان ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا، قالیباف

مشکل وقت میں پاکستان ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا، قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پاکستان کے عوام اور قیادت کی رفاقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ قالیباف نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام خوشی اور آزمائش دونوں مواقع پر ایران کے مخلص دوست رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ ایران کی ترقی سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

علاوہ ازیں، باقر قالیباف نے چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر سے ملاقات میں کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے چین اور ایران کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں