اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں مل سکی۔ حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد لیوی کی شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ جبکہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی برقرار ہے۔


