دوحہ (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ میں ایکواڈور اور نیدرلینڈز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے ہرا کر گروپ ای کی تیسری پوزیشن سے کوالیفائی کیا جبکہ جرمنی پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔
نیدرلینڈز نے گروپ ایف کے میچ میں تیونس کو 1-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں جگہ بنالی۔ اسی گروپ میں جاپان اور سوئیڈن کا میچ 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
ترکیہ نے میزبان امریکا کو 2-3 سے شکست دے دی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا، لیکن ترکیہ کے کان ایہان نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ امریکا کی ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی تھی جبکہ ترکیہ ورلڈکپ سے باہر ہوچکا ہے۔


