ہومUncategorizedلاہور کی الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تاخیر کا شکار

لاہور کی الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تاخیر کا شکار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی پہلی الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے جبکہ اس کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے۔ اب کینال روڈ کو منصوبے سے نکال دیا گیا ہے اور نئے مجوزہ روٹ کے تحت ٹرام سی بی ڈی، گلبرگ، جیل روڈ اور استنبول چوک تک چلائی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا ہے کہ کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی اور دیگر تکنیکی و ماحولیاتی پیچیدگیوں کی وجہ سے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ الیکٹرک ٹرام پہلی بار جولائی 2025 میں لاہور پہنچی تھی جبکہ اگست 2025 میں اس کا ٹیسٹ رن اور ایکسپو سینٹر میں نمائش ہوئی تھی۔ ابتدائی منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر "یلو لائن” چلانے کا ارادہ تھا۔

اس کے علاوہ کلمہ چوک، لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور حالی روڈ پر بھی ٹرام چلانے کا منصوبہ زیر غور تھا، لیکن اب ان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں