ہوماہم ترینوزیراعظم ہاوٴس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

وزیراعظم ہاوٴس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب میں ایرانی صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔ بعد ازاں، ایرانی صدر نے وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دعا کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں