ہومUncategorizedیکم جولائی سے امپورٹڈ گاڑیوں کی ڈیوٹیز میں تبدیلیاں، فنانس بل کی...

یکم جولائی سے امپورٹڈ گاڑیوں کی ڈیوٹیز میں تبدیلیاں، فنانس بل کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فنانس بل 27-2026 کے تحت یکم جولائی سے 2000 سی سی سے اوپر کی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ 2000 سے 3000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 86 فیصد جبکہ 3001 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

اس کے برعکس، 1800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی 156 فیصد سے کم کر کے 74 فیصد، 1500 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 91 فیصد سے 57 فیصد، 1000 سے 1500 سی سی گاڑیوں پر 76 فیصد سے 52 فیصد اور 850 سی سی گاڑیوں پر 66 فیصد سے 42 فیصد تک لائی جارہی ہے۔

فنانس بل کے مطابق، 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی جبکہ بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر 30 سے 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی مقرر کی جارہی ہے۔

یکم جولائی سے 75 ہزار ڈالر مالیت تک کی امپورٹڈ ای وی گاڑیوں پر 30 فیصد اور ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی ای وی گاڑیوں پر 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔

وفاق میں 1000 سی سی تک گاڑی پر ون ٹائم 10 ہزار روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 2010 سے پہلے کے ماڈل کی 1000 سی سی تک گاڑیوں پر 20 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس ہوگا۔ 2010 کے بعد کے ماڈل پر 6200 روپے ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں