ہومUncategorizedٹیکس نظام میں فیس لیس سسٹم کی آمد کا اعلان

ٹیکس نظام میں فیس لیس سسٹم کی آمد کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ نئے نظام کے تحت ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان براہ راست تعلق ختم ہوگا اور اس کی جگہ فیس لیس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور عوام کی کاوشوں کے باعث خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں اور پاکستان نے امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں وزیراعظم نے جو سمت واضح کی تھی اس کی بدولت معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتیں بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں اور ایف بی آر کی کارکردگی پر مثبت تنقید خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکس گزاروں کو افسران سے براہ راست رابطے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں