ہومانٹرنیشنلبھارت میں مضر صحت کھانا کھانے سے 59 افراد اسپتال منتقل

بھارت میں مضر صحت کھانا کھانے سے 59 افراد اسپتال منتقل

بھیونڈی (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر بھیونڈی میں ایک ٹھیلے سے مضر صحت کھانا کھانے کے بعد 59 افراد کی حالت بگڑ گئی، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرین کو پیٹ درد، قے اور اسہال کی شکایات کے باعث اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ملک بھر میں فوڈ پوائزننگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 17 جون کو تلنگانہ میں بھی 15 بچے پانی پوری کھانے کے بعد اسپتال پہنچے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں