ہومUncategorizedامیتابھ بچن کی نیند کی کمی کا انکشاف، کام کا دباؤ محسوس

امیتابھ بچن کی نیند کی کمی کا انکشاف، کام کا دباؤ محسوس

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کام کے دباؤ کی وجہ سے راتوں کو نیند سے اٹھ جاتے ہیں اور بعض اوقات رات بھر جاگتے رہتے ہیں۔ 83 سالہ اداکار نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے اکثر رات کو سو نہیں پاتے اور کام کے بعد بہتر کارکردگی کی خواہش انہیں رات بھر جاگنے پر مجبور کرتی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ ڈاکٹر ہمیشہ کم از کم 7 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن ان کے لئے کام زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے میں بہت کام کرنا ہوتا ہے، اس لئے دن کو 36 گھنٹے کا ہونا چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن اس وقت مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جن میں ‘کالکی 2898 AD’ بھی شامل ہے۔ اس فلم میں وہ اشوتتھاما کا کردار ادا کریں گے، جبکہ پربھاس اور کمل ہاسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں